آئی سی سی اجلاس جولائی میں نئے ڈائریکٹرز کا انتخاب ہوگا
دبئی (سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی اہم میٹنگ آٹھ سے گیارہ جولائی تک ایڈنبرا میں ہوگی ۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی سالانہ میٹنگ کیلئے ایڈنبرا کی منظوری حالیہ آن لائن بورڈ اجلاس میں دی گئی ہے ۔
اجلاس کا ایک اہم ایجنڈا آئی سی سی کے 17 رکنی بورڈ کے لیے ایسوسی ایٹ ممبران میں سے 3 ڈائریکٹرز کا انتخاب ہوگا، جن کی مدت 2 سال ہوگی۔ متوقع امیدواروں میں موسیل، روڈی وان وورین، نیل سپیٹ، سنکر رینگا ، گرومورتھی ، مبشر عثمانی، مہندا والیپورم اور عمران خواجہ شامل ہوسکتے ہیں۔