سٹیو سمتھ نے بھی ساتھی کھلاڑی سڈل کو چاچا کہہ دیا
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ 11 میں ملتان سلطانز کے آسٹریلوی کرکٹر سٹیو سمتھ نے بھی ساتھی کھلاڑی پیٹر سڈل کو چاچا کہہ دیا۔
میڈیارپورٹ کے مطابق ملتان سلطانز کے سٹیو سمتھ نے پیٹر سڈل کو پوسٹ میچ گفتگو میں چاچا کہہ کر مخاطب کیا۔راولپنڈیز کے خلاف کامیابی کے بعد سٹیو سمتھ اور پیٹر سڈل گفتگو کر رہے تھے ، گفتگو کے آغاز میں سٹیو سمتھ نے کہا کہ ہائے سٹیو اینڈ چاچا، وہ یہاں چاچا کے نام سے جانے جاتے ہیں۔چاچا کہنے کے بعد دونوں کرکٹرز خوشگوار موڈ میں مسکراتے رہے ، بی بی ایل کے دوران حارث رؤف نے پیٹر سڈل کو چاچا کہنا شروع کیا تھا۔ چند روز قبل پیٹر سڈل نے میڈیا ٹاک میں چاچا کہنے کے سوال پر خوشی کا اظہار کیا، انہوں نے خود کو غیر ملکی چاچا اور افتخار احمد کو لوکل چاچا کہا تھا۔