ریڈ بال کرکٹ کیمپ کا باقاعدہ آغاز ہو گیا
لاہور (سپورٹس ڈیسک)نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے زیر اہتمام ریڈ بال کرکٹ کیمپ کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔
ترجمان این سی اے کیمطابق کیمپ کے پہلے روز ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید، سابق کپتان سرفراز احمد اور کوچ جاوید مغل نے کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیمپ کی اہمیت اور اس کے فوائد سے آگاہ کیا۔انہوں نے کھلاڑیوں پر زور دیا کہ وہ اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے پر توجہ دیں۔ کیمپ میں پریکٹس میچز کھیلنے کا بھی موقع فراہم کیا جائے گا ۔