وکٹ لینے پرنامناسب جشن،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جہانداد خان کوجرمانہ

وکٹ لینے پرنامناسب جشن،کوئٹہ  گلیڈی ایٹرز کے جہانداد خان کوجرمانہ

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان سپرلیگ 11 کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ایک کھلاڑی پر وکٹ لینے کے بعد نامناسب انداز میں جشن منانے کی وجہ سے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی جہانداد خان نے راولپنڈیز کے خلاف میچ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی شق نمبر 2.5 کی خلاف ورزی کی جس کی وجہ سے جرمانہ عائد کیا گیا۔میچ ریفری نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی جہانداد خان پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا۔واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی جہانداد خان نے راولپنڈیز کے کھلاڑی سعد مسعود کی وکٹ لینے کے بعد نامناسب انداز میں جشن منایا تھا جس کے بعد میچ ریفری نے جرمانہ عائد کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں