کراؤڈ کو سپر لیگ میں لانے کی پوری کوشش کرینگے :نقوی

کراؤڈ کو سپر لیگ میں لانے کی پوری کوشش کرینگے :نقوی

کراچی(سپورٹس ڈیسک)چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پاکستان سپر لیگ میں کراؤڈ سے متعلق کہا ہے کہ اس حوالے سے وزیراعظم سے بات کروں گا۔

کراؤڈ کو لانے کی پوری کوشش کریں گے ۔ نیشنل سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کافی دنوں بعد فرنچائزز کے نمائندگان سے ملاقات ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ کراؤڈ سے متعلق شہباز شریف سے دوبارہ بات کروں گا، ہمیں دیکھنا ہوگا دنیا میں کیا کرائسس چل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں پی ایس ایل کروانا بڑی بات ہے ۔ سکیورٹی فورسز کو پی ایس ایل کی کامیابی کا کریڈٹ جاتا ہے ۔ فرنچائزز کو گیٹ منی کا پیسہ ملے گا، پی سی بی گیٹ منی کے اخراجات اٹھائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں