سپر لیگ:مسلسل شکستوں کے بعد راولپنڈیز نے فتح کا مزہ چکھ لیا

سپر لیگ:مسلسل شکستوں کے بعد راولپنڈیز نے فتح کا مزہ چکھ لیا

اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے ہرادیا، راولپنڈیز نے 138 رنز کا ہدف 19ویں اوور کی پہلی گیند پر 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا کنگز نے قلندرز کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی، کراچی نے لاہور کا 200 رنز کا ہدف 18.4 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا

کراچی(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ 11 میں راولپنڈیز نے بلآخر پہلی کامیابی حاصل کرلی،اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے ہرادیا۔کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ کراچی کے نیشنل بینک سٹیڈیم میں راولپنڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو 137 پر آل آؤٹ کردیا۔ یونائیٹڈ کی جانب سے اوپنر ڈیون کونوے 40 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ راولپنڈیز کی جانب سے محمد عامر، سعد مسعود، ڈائین فوسٹر نے دو دو کھلاڑی آؤٹ کئے ۔ راولپنڈیز نے 138 رنز کا ہدف 19ویں اوور کی پہلی گیند پر 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، کپتان محمد رضوان نے 45، کامران غلام نے 42 رنز کی اننگز کھیلیں۔

محمد رضوان کو بہترین بیٹنگ پرفارمنس پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کی جانب سے دیا جانے والا 200 رنز کا ہدف 18.4 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔کپتان ڈیوڈ وارنر 44 گیندوں پر 63 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے ، خوشدل شاہ نے 14 گیندوں پر 44 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی ۔معین علی 39 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے 4 اوور میں 51 رنز دئیے اور کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے ، عبید شاہ نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے تھے ۔عبداللہ شفیق نے 62 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، فخر زمان 61 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ کنگز کی جانب سے معین علی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں