جرمن سٹار فٹ بالرسرج نیبری فیفا ورلڈ کپ سے باہر
میونخ (سپورٹس ڈیسک)جرمنی اور بائرن میونخ کے مایہ ناز ونگر سرج نیبری نے تصدیق کی ہے کہ وہ ران کے پٹھے کی ۔۔۔
شدید تکلیف (انجری) کے باعث رواں موسمِ گرما میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2026میں شرکت نہیں کر سکیں گے ۔بائرن میونخ کلب کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، 30 سالہ سرج نیبری کی دائیں ران کا پٹھا بری طرح متاثر ہوا ہے جس کے باعث وہ طویل عرصے تک میدان سے باہر رہیں گے ۔