اوبر کپ، چین سے ہار کر بھارتی بیڈ منٹن ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر

اوبر کپ، چین سے ہار کر بھارتی  بیڈ منٹن ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر

کوپن ہیگن(سپورٹس ڈیسک)اوبر کپ میں چین کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارتی بیڈ منٹن ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی ۔۔۔

 ڈنمارک میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل مرحلے میں چین نے بھارت کو صفر کے مقابلے میں 5 میچوں سے عبرت ناک شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔ بھارتی کھلاڑی پی وی سندھو چینی حریف وانگ ژی ای کے مقابلے میں میچ ہار گئیں،ان کے بعد دیگر بھارتی کھلاڑی بھی ریت کی دیوار ثابت ہوئے اور کوئی بھی میچ جیتنے میں ناکام رہا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں