ایشین بیچ گیمز چین کی نمایاں سبقت کیساتھ اختتام پذیر
ثانیہ(سپورٹس ڈیسک)چھٹی ایشین بیچ گیمز میزبان چین کی نمایاں سبقت کے ساتھ رنگا رنگ اختتامی تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔۔۔
فنکاروں کے دلکش مظاہروں کے بعد2028میں ہونے والے اگلے گیمز کے میزبان فلپائن کو پرچم عطا کیاگیا۔گیمز میں چین نے 24 گولڈ، 17 سلور اور 13 برانز میڈلز کے ساتھ مجموعی طور پر 54 میڈلز جیت کر پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔تھائی لینڈ نے 27 گولڈ، 10 سلور اور8 برانز میڈلز جیتے جبکہ تیسری پوزیشن پر براجمان ہونے والے ایران نے مجموعی طور پر 9 میڈلز پر ہاتھ صاف کیا۔پاکستان مجموعی طور پر 3 میڈلز جیت کر 15 ویں پوزیشن پر رہا،ان میں 2 سلور اور ایک برانز میڈل شامل تھا،۔