آرسنل انگلش پریمیئر لیگ پوائنٹس ٹیبل کی پہلی پوزیشن پر براجمان
لندن (سپورٹس ڈیسک)آرسنل کی فٹ بال ٹیم انگلش پریمیئر لیگ کے پوائنٹس ٹیبل کی پہلی پوزیشن پر براجمان ہے ۔۔۔
آرسنل نے دفاعی چیمپئن لیورپول سے ٹاپ پوزیشن چھیننے کے بعد اسے تاحال برقرار رکھا ہوا ہے ، مانچسٹر سٹی کی ٹیم دوسرے ،مانچسٹر یونائیٹڈ تیسرے ،دفاعی چیمپئن لیورپول ایک درجہ ترقی پاکر پانچویں سے چوتھے اور آسٹن ولا کی ٹیم کی ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے سے پانچویں نمبر پر چلی گئی ہے ۔