سنگاکارا اور ماہنامہ 9رکنی لنکن کمیٹی کا حصہ بن گئے
کولمبو (سپورٹس ڈیسک)سری لنکن حکومت نے سری لنکا کرکٹ (ایس ایل سی)کے تمام عہدیداروں کو عہدوں سے برطرف کرنے کے بعد بورڈ کے معاملات چلانے کے لیے9رکنی ٹرانسفارمیشن کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔۔۔
ای ایس پی این کے مطابق اس اعلی سطح کی کمیٹی میں لیجنڈ کرکٹر کمار سنگاکارا، روشن ماہنامہ اور سداتھ ویٹیمونی سمیت کارپوریٹ اور قانونی شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات شامل ہیں۔سابق رکن پارلیمنٹ اور معروف کاروباری شخصیت ایرن وکرمارتنے کو اس کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے ۔ انہوں نے اس ذمہ داری کے لیے اپنی سیاسی وابستگیاں ترک کر دی ہیں۔ کمیٹی کا بنیادی مقصد سری لنکا کرکٹ کے ڈھانچے میں انقلابی تبدیلیاں لانا اور ایک نیا آئین نافذ کرنا ہے تاکہ کرکٹ بورڈ میں مبینہ بدعنوانی، بدانتظامی اور اقربا پروری کا خاتمہ کیا جا سکے ۔