بابراعظم کی انجری کے حوالے سے اپڈیٹ سامنے آگئی
ڈھاکا(سپورٹس ڈیسک)بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں انجری کے باعث باہر ہونے والے بیٹر بابراعظم کی انجری سے متعلق اپڈیٹ سامنے آگئی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ بابراعظم کی انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہے ، انہوں نے پریکٹس سیشنز میں بھرپور پریکٹس کی۔گزشتہ روز پریکٹس سیشن کے دوران بابرکوبائیں گھٹنے میں درد محسوس ہوا تھا اور ٹیم مینجمنٹ کو بتانے پر ایم آر آئی سکین کیاگیا۔ذرائع کے مطابق حفاظتی وجوہات کے باعث بابراعظم کو پہلے ٹیسٹ میچ میں آرام دیاگیا ہے ۔