قومی انڈر 19 ٹیم کے دورہ انگلینڈ کا شیڈول سامنے آگیا
لاہور(سپورٹس ڈیسک)ایشین چیمپئن پاکستان انڈر 19 ٹیم ستمبر میں سیریز کھیلنے کے لیے انگلینڈ کا دورہ کرے گی۔
پاکستان انڈر 19 اور انگلینڈ انڈر 19 کے درمیان سیریز 2 سے 16 ستمبر تک کھیلی جائے گی، جس میں 1 چار روزہ میچ اور 4 ایک روزہ میچز شامل ہوں گے ۔پاکستان انڈر 19 اور انگلینڈ انڈر 19 کے درمیان واحد 4 روزہ میچ 2 سے 5 ستمبر تک آرنڈل میں کھیلا جائے گا۔سیریز کا پہلا ایک روزہ میچ 9 ستمبر کو آرنڈل میں، دوسرا ون ڈے میچ 12 ستمبر کو گلڈفورڈ میں، سیریز کے تیسرا اور چوتھا ون ڈے 14 اور 16 ستمبر کو ورمزلے میں کھیلا جائے گا۔پاکستان انڈر 19 نے رواں سال آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں 5 میچز میں سے 3 کامیابی حاصل کی تھیں۔