کوہلی نے ون ڈے ورلڈ کپ کھیلنے کے بارے میں خاموشی توڑ دی
نئی دہلی (سپورٹس ڈیسک)بھارتی بیٹر ویرات کوہلی نے 2027 ون ڈے ورلڈ کپ کھیلنے کے بارے میں خاموشی توڑ دی ۔
کرکٹر نے ایک انٹرویو میں کہا میرا نقطہ نظر بہت واضح ہے ، اگر مجھے لگے لگا کہ میری وجہ سے کچھ بہتر ہوسکتا ہے یا میں کچھ اچھا کرسکتا ہوں تو میں لازمی ورلڈکپ میں نظر آؤں گا لیکن اگر مجھے محسوس ہوا کہ مجھے اپنی ویلیو دکھانی پڑے گی یا خود کو ثابت کرنا پڑے گا، پھر یہ مشکل ہوگا ۔