ڈیوڈ بالرینی نے گیروڈی اٹالیہ کا چھٹا مرحلہ جیت لیا
روم (سپورٹس ڈیسک)اٹلی کے سائیکلسٹ ڈیوڈ بالرینی نے سڑک پر پھسلن اور حادثے کا شکار ہونے سے بچتے ہوئے گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا چھٹا مرحلہ اپنے نام کر لیا۔
چھٹے مرحلے میں سائیکل سواروں نے اٹلی میں پیسٹم سے نیپلزتک کا فاصلہ طے کرنا تھا جو سیدھا 142کلو میٹر پر محیط تھا۔31سالہ میزبان سائیکلسٹ ڈیوڈ بالرینی نے فاصلہ 3گھنٹے 19منٹ اور 30 سیکنڈز میں طے کرکے چھٹے مرحلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔