قومی ویمنز کھلاڑیوں کی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں بہتری
لاہور (سپورٹس ڈیسک)پاکستان ویمنز ٹیم کی کھلاڑیوں نے آئی سی سی ویمنز ٹی20 انٹرنیشنل پلیئر رینکنگ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرلی ۔۔۔
پاکستان ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا بیٹنگ میں چار درجے ترقی کے بعد 23ویں نمبر پر آگئی ہیں جبکہ باؤلرز کی فہرست میں چھ درجے ترقی کرکے مشترکہ 29ویں پوزیشن حاصل کرلی ہے ۔ عائشہ ظفر 52ویں نمبر پر پہنچ گئیں۔ سپنر سعدیہ اقبال نے پہلی پوزیشن مزید مستحکم کرلی ہے ۔