پاکستانی نژاد برطانوی باکسر حمزہ شیراز عالمی چیمپئن بن گئے

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر حمزہ شیراز عالمی چیمپئن بن گئے

جرمنی کے ایلم بیگچ کو ناک آؤٹ کرکے ڈبلیو بی او سپر مڈل ویٹ عالمی ٹائٹل جیتا

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر حمزہ شیراز نے عالمی چیمپئن بن کر کھیلوں کی دنیا میں ایک بار پھر پاکستان کا پرچم سربلند کردیا۔ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر حمزہ شیراز نے ڈبلیو بی او سپر مڈل ویٹ عالمی ٹائٹل اپنے نام کرلیا، حمزہ شیراز نے جرمنی کے ایلم بیگچ کو دوسرے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کرکے پہلی بار عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔حمزہ شیراز نے فائٹ کے آغاز سے ہی جارحانہ حکمت عملی اپنائے رکھی، ان کے تابڑ توڑ اور درست پنچز نے جرمن حریف کو بے بس کردیا۔

حمزہ شیراز کے خطرناک لیفٹ ہک کے نتیجے میں جرمن باکسر رنگ میں سنبھل نہ سکے ، ریفری نے مقابلہ فوری طور پر روک دیا۔26 سالہ حمزہ شیراز نے ریٹائرڈ ٹیرنس کرافورڈ کی خالی کردہ ڈبلیو بی او سپر مڈل ویٹ بیلٹ جیت کر تاریخ رقم کردی۔فتح کے بعد پاکستانی نژاد برطانوی باکسر حمزہ شیراز نے رنگ میں سجدہ شکرادا کیا اور ٹیم کے ہمراہ کامیابی کا یادگار جشن بھی منایا۔حمزہ شیراز نے اپنی شاندار فتح کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اس کامیابی کے بعد اب میں 168 پاؤنڈ کیٹیگری کے تمام عالمی باکسرز کا سامنا کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہوں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں