قومی ہاکی ٹیم انڈر 18 ایشیا کپ کیلئے جاپان روانہ

قومی ہاکی ٹیم انڈر 18 ایشیا کپ کیلئے جاپان روانہ

ایونٹ 29مئی سے 6جون تک جاپان کے شہر کاکامیگاہارا میں کھیلا جائیگا

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)ایشین ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام انڈر 18ایشیا کپ 2026 میں شرکت کیلئے قومی ٹیم کراچی سے جاپان کے شہر اوساکا کیلئے روانہ ہوگئی۔ایونٹ 29 مئی سے 6 جون تک جاپان کے شہر کاکامیگاہارا میں کھیلا جائے گا، جس میں ایشیا کی بہترین ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے مدمقابل ہوں گی۔ترجمان پی ایچ ایف کے مطابق کھلاڑیوں میں غلام مصطفی (گول کیپر)، نعمان (گول کیپر)، عبداﷲ اعوان، محمد یحیی نجیب،عاصم حیدر، محمد عثمان، محمد زمان، محمد اسنان، حسن اکبر، شاہد اﷲ، محمد زنیر، محمد فرحان اسلم، رانا عبد السمیع، عزیر احمد قریشی، عثمان غنی، مزمل سعید، سلمان یاسین,عدیل شامل ہیں ۔ٹورنامنٹ میں مرد و خواتین کے الگ الگ مقابلے ہوں گے ۔ مینز ایونٹ کے مقابلوں میں 9 ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ پول اے میں انڈیا، کوریا، جاپان، چائنیز تائپے اور قازقستان جبکہ پول بی میں پاکستان، ملائشیا، بنگلہ دیش اور چین شامل ہیں ۔گرین شرٹس اپنے سفر کا آغاز 30 مئی کو چین کے خلاف میچ سے کریں گے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں