انڈر 18ایشیا کپ ہاکی میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز

انڈر 18ایشیا کپ ہاکی میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز

چین کو 3-0سے شکست ،قومی ٹیم کاآج ملائیشیاسے مقابلہ

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر) جاپان کے شہر کاکامیگاہارا میں جاری انڈر 18 ایشیا کپ ہاکی میں پاکستان نے فاتحانہ آغازکرتے ہوئے چین کو 0-3 سے شکست دیدی ۔ ایونٹ میں پاکستان اور چین کے مابین کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے چین کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے شکست دیدی۔مین آف دی میچ اسنان قرار پائے ۔پاکستان کی جانب سے پہلا گول پہلے ہاف کے چھٹے منٹ میں عثمان نے ، دوسرا گول 11ویں منٹ میں عدیل نے جبکہ تیسرا گول 56ویں منٹ میں یاسین سکور کیا۔ پاکستان اپنا دوسرا میچ آج ملائیشیا کیخلاف (دوپہر 3:00 بجے )، تیسرا میچ بنگلہ دیش کیخلاف 3 جون کو (دوپہر 3:00 بجے ) کھیلے گا۔شیڈول کے مطابق گروپ مرحلے کے میچز کل یکم جون تک جاری رہیں گے ، جس کے بعد سیمی فائنلز اور پوزیشن میچز کا مرحلہ شروع ہوگا۔5 جون کو کھیلے جائیں گے ۔ٹورنامنٹ کا فائنل اور تیسری پوزیشن کا میچ 6 جون کو منعقد ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں