افغانستان ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے بھارت کی میزبانی دہلی میں کریگا
دہلی (سپورٹس ڈیسک)افغانستان اپنی کرکٹ سیریز کی میزبانی بھارتی دارالحکومت دہلی میں کرے گا۔۔۔
بھارتی میڈیا کے مطابق افغانستان ستمبر میں پہلی مرتبہ ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے بھارت کی میزبانی کرے گا۔بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 3 ٹی ٹونٹی میچز 13، 16 اور 19 ستمبر کو کھیلے جائیں گے ۔علاوہ ازیں افغانستان کی کرکٹ ٹیم رواں ماہ 1 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے میچز کے لیے بھارت کا دورہ کر رہی ہے ۔