آئی پی ایل میں کرکٹ کا توازن متاثر ہو رہا :لیونگ سٹون

 آئی پی ایل میں کرکٹ کا توازن متاثر ہو رہا :لیونگ سٹون

مسلسل بڑے سکورز،چھکوں کی بارش سے میچز کی دلچسپی کم ہو رہی ،انگلش کرکٹر

لندن (سپورٹس ڈیسک)انگلش کرکٹر لیام لیونگ سٹون نے آئی پی ایل کی خوفناک حقیقت سے پردہ اٹھا دیا۔لیام لیونگ سٹون نے آئی پی ایل کے موجودہ طرزِ کھیل پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹورنامنٹ میں بیٹنگ کے لیے انتہائی سازگار حالات کے باعث کرکٹ کا توازن متاثر ہو رہا ہے ،ان کے مطابق مسلسل بڑے سکورز اور چھکوں کی بارش سے میچز کی دلچسپی کم ہوتی جا رہی ہے ۔لیونگ اسٹون نے ایک مثال دیتے ہوئے کہا کہ ایک ٹیم نے 230 سے زائد رنز کا ہدف محض 18 اوورز میں حاصل کر لیا جو اس بات کا ثبوت ہے کہ بیٹنگ کے لیے حالات غیرمعمولی حد تک آسان ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جب شائقین ہر میچ میں صرف چھکے ہی لگتے ہوئے دیکھتے ہیں تو کھیل کی اصل مسابقت اور مہارت پس منظر میں چلی جاتی ہے ۔انہوں نے فلیٹ وکٹوں، امپیکٹ پلیئر قانون اور مسلسل ہائی سکورنگ میچز کو اس رجحان کی بڑی وجوہات قرار دیا۔لیونگ سٹون کے مطابق ان حالات میں بولرز کے پاس اپنی صلاحیتیں دکھانے کے مواقع محدود رہ جاتے ہیں جس سے کھیل یکطرفہ محسوس ہونے لگتا ہے ۔انہوں نے نشاندہی کی کہ سن رائزرز حیدرآباد نے ایک ہی پچ پر مسلسل کئی میچز کھیلے جس سے فائدہ مزید بڑھ گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں