چار ملکی فٹبال ٹورنامنٹ پاکستان نے مالدیپ کو ہرا دیا
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر) مالدیپ میں جاری ڈائمنڈ جوبلی چار ملکی فٹبال ٹورنامنٹ میں پاکستان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے۔۔
میزبان مالدیپ کو 0-3 سے شکست دے دی۔ اس کامیابی کے ساتھ پاکستان نے 35 برس بعد مالدیپ کے خلاف کسی بھی بین الاقوامی میچ میں فتح حاصل کی ہے ۔ قومی ٹیم اپنا تیسرا اور اہم میچ 7 جون کو افغانستان کے خلاف کھیلے گی۔