چاچا کرکٹ کی کھلاڑیوں کو لسی پلانے کی ویڈیو وائرل
لاہور(سپورٹس ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے سب سے بڑے مداح چاچا کرکٹ کی میدان میں پاکستانی کھلاڑیوں کو لسی پلانے کی یادگار ویڈیو وائرل ہوگئی۔
چاچا کرکٹ کی دل کو چھو لینے والی اس یادگار ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وسیم اکرم کو وکٹ حاصل ہوئی تو چاچا کرکٹ خوشی سے لسی سے بھری بوتل لیے دوڑتے ہوئے گراؤنڈ میں آگئے ۔انہیں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو سٹیڈیم میں پاکستان کا روایتی اور قومی مشروب لسی پیش کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ،ویڈیو میں سابق کپتان وسیم اکرم سمیت دیگر پاکستانی کھلاڑیوں کو دوستانہ ماحول میں ان سے لسی لیتے اور مسکراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو کو‘کرکٹ اور وطن سے محبت کا خوبصورت امتزاج’ قرار دیتے ہوئے چاچا کرکٹ کے جذبے کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا ہے ۔واضح رہے چاچا کرکٹ کے نام سے مشہور 77 سالہ عبدالجلیل پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان حالیہ ون ڈے سیریز کے بعد ریٹائر ہوگئے ہیں۔انہوں نے 4 جون کو آخری مرتبہ پاکستان ٹیم کا میچ سٹیڈیم میں بیٹھ کر دیکھا جبکہ چاچا کرکٹ نے پہلی بار 1968-69 میں لاہور میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ اسٹیڈیم میں دیکھا تھا۔