روس کی میرا آندریوا نے فرنچ اوپن ویمن ٹائٹل جیت لیا
پیرس(سپورٹس ڈیسک )فرنچ اوپن ٹینس میں ویمن ایونٹ کا ٹائٹل روس کی میرا آندریوا نے جیت لیا۔ اُنہوں نے فائنل میں پولینڈ کی مایا چولنسکا کو باآسانی مات دی۔
وہ 36 برس بعد فرنچ اوپن ٹینس کا ٹائٹل جیتنے والی سب سے کم عمر خاتون کھلاڑی ہیں۔ روسی کھلاڑی نے پہلا سیٹ 3 گیم ڈراپ کرکے 3-6 سے جیتا۔ دوسرے سیٹ میں اُنہوں نے مزید بہتر کھیل پیش کیا اور صرف 2 گیم ڈراپ کر کے 2-6 کے سکور کے ساتھ سیٹ اور فائنل دونوں جیت لیا۔ 19 سالہ آندریوا پہلی مرتبہ کسی گرینڈ سلم ٹورنامنٹ کا فائنل جیتنے میں کامیاب ہوئیں ۔