امریکہ کا ویزا مسترد ہونے پرفٹبال ورلڈ کپ دیکھنے کیلئے مفت ٹی وی کی پیشکش
میامی (سپورٹس ڈیسک)فٹبال ورلڈکپ سے قبل ارجنٹینا میں فٹبال بخار کے ساتھ ساتھ ایک انوکھی صورتحال بھی سامنے آئی ہے۔۔۔
، جہاں امریکہ کا ویزا نہ ملنے والے شائقین کو تسلی دینے کیلئے ایک مقامی کمپنی نے مفت ٹی وی دینے کا اعلان کیا ہے ۔ ارجنٹینا کا کاروباری ادارہ نیوزان اپنی مقامی برانڈ نوبلیکس کے 100 ٹیلی ویژن سیٹ ان افراد کو مفت دے گا جو ثابت کرینگے کہ انہیں امریکہ کا ویزا مسترد کیا گیا تھا۔