ویمنز نیشنز کپ ، بھارت اور نیوزی لینڈ سیمی فائنل میں

 ویمنز نیشنز کپ ، بھارت اور نیوزی لینڈ سیمی فائنل میں

لاہور(سپورٹس ڈیسک)ایف آئی ایچ ویمنز نیشنز کپ 2025-26 کے دوسرے روز پول مرحلے کے مقابلوں میں بھارت اور میزبان نیوزی لینڈ نے مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ پکی کر لی۔۔۔

 جبکہ امریکا نے یوراگوئے کو شکست دے کر ایونٹ میں واپسی کی اور کوریا و فرانس کا میچ برابر رہا۔پول اے کے میچ میں امریکا نے یوراگوئے کو 2-7 سے شکست دی۔ امریکا کی جانب سے ابیگیل ٹیمر نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار گول سکور کیے اور پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔ بھارت نے جاپان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1-2 سے شکست دی۔ دن کے آخری اور اہم مقابلے میں نیوزی لینڈ نے چلی کو 2-3 سے شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں