اپنی ٹیم کا میچ دیکھنے 12 سو میل سائیکل پر سفر کرنیوالا جاپانی

 اپنی ٹیم کا میچ دیکھنے 12 سو میل سائیکل پر سفر کرنیوالا جاپانی

ڈیلاس (سپورٹس ڈیسک) فٹبال ورلڈکپ میں امریکا کی ایک یونیورسٹی میں زیرتعلیم جاپانی طالبعلم نے اپنی قومی ٹیم کا میچ دیکھنے کے لیے 1200 میل تک سائیکل پر سفر کیا۔

22 سالہ یوٹو نامی طالبعلم ریاست پنسلوانیا کی پٹسبرگ یونیورسٹی میں زیرتعلیم ہیں۔ جاپانی ٹیم کا پہلا میچ ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں ہوا اور یوٹو اپنی قومی ٹیم کو کھیلتے ہوئے دیکھا چاہتے تھے ۔تو ہوائی پرواز یا دیگر ٹرانسپورٹ کی بجائے یوٹو نے امریکا کی متعدد ریاستوں کے درمیان سائیکل پر سفر کرنے کو ترجیح دی تاکہ میچ کے ساتھ ساتھ یہ سفر بھی یادگار بن جائے۔ انہوں نے اس مہم کا آغاز مئی کے وسط میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم اس سال چیمپئن بننے جا رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں