کینیڈا تاریخ میں پہلی بار پری کوارٹر فائنل میں داخل

 کینیڈا تاریخ میں پہلی بار پری کوارٹر فائنل میں داخل

لاس اینجلس(سپورٹس ڈیسک)فیفا فٹبال ورلڈ کپ کے مشترکہ میزبان کینیڈا نے جنوبی افریقا کو 0-1 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی، وہ میگا ایونٹ میں اس مرحلے میں پہلی بار کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔

لاس اینجلس سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے پہلے ہاف میں کوئی ٹیم بھی گول نہ کرسکی۔دوسرے ہاف میں دونوں جانب سے کھیل میں کچھ تیزی دکھائی دی لیکن برتری کسی کو نہ مل سکی۔پھر انجری ٹائم میں ایک موو پر کینیڈا کو موقع ملا، ان کے کھلاڑی سٹیفن سٹاکیولو نے گیند حریف ٹیم کے جال میں پہنچا کر ٹیم کو برتری دلادی جو کینیڈا کی جیت کیلئے کافی رہی۔میگا ایونٹ کی تاریخ میں کینیڈا کی ٹیم پہلی مرتبہ پری کوارٹر فائنل میں پہنچی ہے ۔ راؤنڈ آف16 میں اس کا مقابلہ نیدرلینڈز یا مراکش سے ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں