دورہ ویسٹ انڈیز،قومی کرکٹ ٹیم 13جولائی کو روانہ ہوگی

 دورہ ویسٹ انڈیز،قومی کرکٹ  ٹیم 13جولائی کو روانہ ہوگی

لاہور (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کے دورے کے لیے 13 جولائی کو اسلام آباد سے روانہ ہوگی، جہاں قومی ٹیم دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں میزبان ٹیم کا سامنا کرے گی۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق قومی ریڈ بال سکواڈ 8 جولائی کو اسلام آباد میں جمع ہوگا، جبکہ ہیڈ کوچ سرفراز احمد کی نگرانی میں ٹیم دورے کی تیاریوں کا آغاز کرے گی۔ لاہور میں جاری ریڈ بال ٹریننگ کیمپ 2 جولائی کو اختتام پذیر ہونے کا امکان ہے ، جس کے بعد منتخب کھلاڑی اسلام آباد رپورٹ کریں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں