فیفا ورلڈکپ: بوسنیا کو شکست،امریکا پری کواٹر فائنل میں داخل

فیفا ورلڈکپ: بوسنیا کو شکست،امریکا پری کواٹر فائنل میں داخل

فرانسسکو میں کھیلے گئے میچ میں امریکا نے بوسنیا کو 2-0سے شکست دی، امریکا کی جانب سے گول بیلوگن اور ٹلمین نے سکور کیے بیلجیئم نے سینیگال کو 2کے مقابلے میں 3گول سے ہرایا،فیصلہ کن گول اضافی وقت کے آخری لمحات میں ٹیلی نے پنالٹی کک پر بنایا

سان فرانسسکو،سیٹل (سپورٹس ڈیسک)فیفا فٹ بال ورلڈ کپ کے راؤنڈ آف 32 کے ناک آؤ ٹ میچ میں امریکا نے بوسنیا کو شکست دے کر پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، بیلجیئم نے سینیگال کو شکست دیدی ۔سان فرانسسکو میں کھیلے گئے میچ میں امریکا نے بوسنیا کو 0-2 سے شکست دی، امریکا کی جانب سے گول بیلوگن اور ٹلمین نے سکور کیے ۔اس کامیابی کے ساتھ امریکی فٹبال ٹیم ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔فیفا ورلڈکپ کے پری کوارٹر فائنل میں امریکا کا مقابلہ بیلجیئم سے ہوگا۔ ایک اور میچ میں بیلجیئم نے سینیگال کو شکست دے کر پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

سیٹل میں کھیلے گئے میچ میں بیلجیئم نے سینیگال کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے ہرایا۔مقررہ اور اضافی وقت کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں 2، 2 گول سے برابر رہی تھیں۔ تاہم بیلجیئم کی جانب سے فیصلہ کن گول اضافی وقت کے آخری لمحات میں ٹیلی مینس نے پنالٹی کک پر بنایا۔ بیلجیئم نے سینیگال کو شکست دے کر پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ ورلڈکپ مقابلوں میں ہیری کین کے مجموعی گولوں کی تعداد 13 ہوگئی ہے ۔اس سے قبل پانامہ کے خلاف میچ میں ہیری کین گول کرکے انگلینڈ کی جانب سے ورلڈکپ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے تھے ۔ اس کے علاوہ وہ انگلینڈ کی جانب سے 117 بین الاقوامی میچوں میں 84 گول کرکے انگلینڈ کی تاریخ کے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بھی ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں