پی ایچ ایف کے زیر اہتمام نیشنل انڈر 21ویمنز ہاکی چیمپئن شپ کا آغاز
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام پرائم منسٹر نیشنل انڈر 21 ویمنز ہاکی چیمپئن شپ کا آغاز ہوگیا۔۔
، ایونٹ میں ملک بھر سے 16 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے مدمقابل ہیں۔نصیر بندہ ہاکی سٹیڈہم میں چیمپئن شپ کا افتتاح صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن محی الدین وانی نے کیا۔جن کا کہنا تھا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن قومی کھیل ہاکی کی بحالی، فروغ اور ترقی کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے ۔ قومی وویمن چیمپئن شپ سے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کرکے دو ویمنز ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی۔