امریکا کو ریڈ کارڈ، ڈومینوز کا پیزے مفت بانٹنے کا اعلان
واشنگٹن(سپورٹس ڈیسک)امریکی پیزا چین ڈومینوز نے اعلان کیا ہے کہ وہ فٹبال ورلڈ کپ کے دوران ایک دلچسپ پیشکش کے تحت 10 لاکھ امریکی ڈالر کے برابر مفت پیزاعوام میں تقسیم کرے گا۔۔۔۔
یہ اعلان اس وقت حقیقت بن گیا جب امریکہ کے کھلاڑی فولا رن بالوگن کو بوسنیا اور ہرزیگووینا کے خلاف میچ میں ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا گیا۔پیزا بنانے والی کمپنی نے مئی میں اپنے ایک سرکاری بیان میں کہا تھا کہ ڈومینوز اس گرمیوں میں فٹبال کے سب سے بڑے مقابلوں کے لیے مکمل تیار ہے جس کے تحت اگر امریکی ٹیم کے کسی بھی کھلاڑی کو میچ کے دوران ریڈ کارڈ ملا تو ڈومنیوز اس غم کو کم کرنے کیلئے شائقین کو ایمرجنسی پیزا کے نام سے مفت پیزا فراہم کرے گی۔ کمپنی کے مطابق اس سکیم کے تحت 60 ہزار سے زائد درمیانے سائز کے پیزے دئیے جائیں گے ۔