امریکا میں ارجنٹائن ٹیم کی تلاشی، میسی حیران پریشان ہنستے رہے
میامی(سپورٹس ڈیسک)فیفا ورلڈ کپ کے دوران امریکا میں بعض سٹار کھلاڑیوں سمیت مختلف ٹیموں کی مجرمانہ انداز میں تلاشی پر سوالات اٹھ کھڑے ہوگئے ۔۔۔
امریکا کے مختلف ایئرپورٹس کی کئی ویڈیوز وائرل ہوئیں جس میں سینیگال، ازبکستان اور جرمن ٹیم کو سخت تلاشی کے عمل سے گزرتے ہوئے دیکھا گیا۔اس کے علاوہ عراق اور ایران کی ٹیم کو بھی ایئرپورٹ پر امیگریشن مسائل کا سامنا رہا، اب سپر سٹار لیونل میسی کی ٹیم ارجنٹینا کو بھی جرمن ٹیم جیسے حالات کا سامنا کرنا پڑا جب جہاز میں بیٹھنے سے قبل ان کی سخت تلاشی لی گئی۔اس صورتحال میں لیونل میسی پہلے تو کچھ حیران ہوئے تاہم پھر اسی حیرانی کے عالم میں ہنسنے لگے ۔سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس پر حیرت کا اظہار کیا کہ میسی جیسے کھلاڑی کو اتنی سخت تلاشی کے عمل سے گزرنا پڑ رہا ہے ۔