سیکرٹری سپورٹس نے \"پنجاب رائزنگ سٹار پورٹل\" کا افتتاح کر دیا
لاہور (سپورٹس ڈیسک)سیکرٹری یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب فضل الرحمن نے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے "پنجاب رائزنگ سٹار پورٹل" کاافتتاح کر دیا۔۔۔
ترجمان کے مطابق پورٹل سافٹ افتتاح کے موقع پر مختلف کالجز اور یونیورسٹیوں کے طلبا و طالبات نے بھرپور شرکت کی، باقاعدہ تقریب میں نوجوانوں نے اپنے خیالات پیش کئے ۔ سیکرٹری سپورٹس پنجاب نے کہا کہ پورٹل کے ذریعے نوجوانوں اور کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں اور کامیابیوں کو رجسٹرڈ کرنے کاایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کیاگیا ہے ۔