پاکستان کے 17رکنی ٹیسٹ سکواڈ کو حتمی شکل دے دی گئی

پاکستان کے 17رکنی ٹیسٹ سکواڈ کو حتمی شکل دے دی گئی

شاہین آفریدی ، سپنر نعمان علی اور حسن علی کو سکواڈ سے ڈراپ کیے جانے کا امکان

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے دوروں کے لیے 17 رکنی ٹیسٹ سکواڈ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جبکہ قومی سکواڈ کا باضابطہ اعلان جلد کیے جانے کا امکان ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے ٹیم میں چند اہم تبدیلیوں کی سفارش کی ہے جس کے تحت فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی، سپنر نعمان علی اور فاسٹ بولر حسن علی کو سکواڈ سے ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے کی پالیسی کے تحت علی عثمان، اویس ظفر اور عبید شاہ کی پہلی بار قومی ٹیسٹ سکواڈ میں شمولیت متوقع ہے ۔دوسری جانب وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل کی ٹیم میں شمولیت ان کی فٹنس سے مشروط ہوگی جس کا حتمی فیصلہ میڈیکل کلیئرنس کے بعد کیا جائے گا۔واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا جس کے بعد قومی ٹیم انگلینڈ کے خلاف بھی ٹیسٹ سیریز میں حصہ لے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں