رمیز راجہ کی شان مسعود کو کپتانی سے ہٹانے پر کڑی تنقید
لاہور(سپورٹس ڈیسک)رمیز راجہ نے شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹانے پر موجودہ انتظامیہ پر شدید تنقید کی ہے۔
رمیز راجہ نے اپنے یوٹیوب چینل پر کہا کہ پی سی بی نے شان مسعود کو معمولی سکواڈ کا کپتان بنا کر قربانی کا بکرا بنا دیا۔انہوں نے کہا کہ اگر میں شان مسعود کی جگہ ہوتا تو باقاعدہ تحریری شکایت درج کرواتا، جب آپ کو مسلسل اوسط درجے کا گروپ دیا جائے تو مختلف نتائج کی توقع کیسے کر سکتے ہیں؟ اگر سکواڈ کا معیار ہی اچھا نہیں ہے تو کپتان لامحالہ اس کا ذمے دار ہے ۔