ایشین چیمپئن شپ،قومی والی بال ٹیمکوارٹر فائنل میں

 ایشین چیمپئن شپ،قومی والی بال ٹیمکوارٹر فائنل میں

لاہور (سپورٹس ڈیسک)پاکستانی والی بال ٹیم نے ایشین چیمپئن شپ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرتے ہوئے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے ۔ پاکستان اپنی پول سی مہم کا آخری میچ آج تھائی لینڈ کے خلاف کھیلے گا۔

 یہ مقابلہ ہائیکو وو یوان ریور جمنازیم کے کورٹ نمبر2 پر پاکستانی وقت کے مطابق صبح 7:30 بجے شروع ہوگا۔ اگرچہ پاکستان پہلے ہی کوارٹر فائنل میں جگہ بنا چکا ہے ، تاہم تھائی لینڈ کے خلاف میچ ٹیم کے لیے اہمیت کا حامل ہے کیونکہ قومی ٹیم ایونٹ میں اپنی ناقابل شکست کارکردگی برقرار رکھتے ہوئے ناک آؤٹ مرحلے سے قبل مزید اعتماد اور ردھم حاصل کرنا چاہتی ہے ۔ ایشین چیمپئن شپ میں کرغزستان اور قازقستان کے خلاف شاندار فتوحات نے قومی ٹیم کی بہترین تیاری، فنی مہارت اور بلند حوصلے کا واضح ثبوت دیا ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...