میتھیو وان نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا نواں مرحلہ جیت لیا
پیرس (سپورٹس ڈیسک)نیدرلینڈز کے سائیکلسٹ میتھیو وان ڈیر پول نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا نواں مرحلہ جیت لیا۔
ریس کے نویں مرحلے میں سائیکل سواروں نے فرانس میں مالیمور ٹ سے یوسیل تک کا 154.6کلو میٹر فاصلہ طے کرنا تھا۔31سالہ میتھیو وان ڈیر پول نے فاصلہ 3 گھنٹے 27منٹ اور 51 سیکنڈ میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ناروے کے ٹوبیاس جوہانسن نے دوسری جبکہ برطانوی سائیکل سوار تھامس پڈکاک نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments