فیفا ورلڈکپ ، گزشتہ دو ایونٹس کی مجموعی تعداد سے زیادہ شائقین

فیفا ورلڈکپ ، گزشتہ دو ایونٹس کی مجموعی تعداد سے زیادہ شائقین

لاہور(سپورٹس ڈیسک)فیفا ورلڈ کپ میں جہاں میدان میں کھلاڑی ریکارڈز پر ریکارڈز بنارہے ہیں وہیں تماشائیوں نے بھی نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔

امریکا، میکسیکو اور کینیڈا کی مشترکہ میزبانی میں جاری ٹورنامنٹ نے ابھی اختتام سے قبل ہی تماشائیوں کی تعداد کے حوالے سے گزشتہ دو ورلڈکپ کا مشترکہ ریکارڈ توڑ دیا ہے ۔فیفا کے مطابق ابتدائی 100 میچز میں مجموعی طور پر 65 لاکھ 27 ہزار 410 شائقین سٹیڈیمز کا رخ کر چکے ہیں جو روس 2018 اور قطر 2022 ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر آنے والے 64 لاکھ 36 ہزار 20 تماشائیوں سے بھی زیادہ ہے ۔ روس ورلڈ کپ میں 30 لاکھ 31 ہزار 768 جبکہ قطر ورلڈ کپ میں 34 لاکھ 4 ہزار 252 افراد نے سٹیڈیم میں میچز دیکھے تھے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...