فائقہ ریاض کامن ویلتھ گیمز سے قبل انفرادی ٹریننگ پر مجبور

فائقہ ریاض کامن ویلتھ گیمز سے قبل انفرادی ٹریننگ پر مجبور

گیمز میں کچھ دن رہ گئے ،کیمپ تک نہیں لگا ،مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،گفتگو

لاہور (سپورٹس ڈیسک)کامن ویلتھ گیمز میں ایتھلیٹکس میں پاکستان کی نمائندگی گی کرنے والی اولمپئین فائقہ ریاض پنجاب سٹیڈیم میں اکیلی ٹریننگ میں مصروف ہیں۔پنجاب سٹیڈیم لاہور میں ٹریننگ سیشن کے موقع پر گفتگو کرتے ہو ئے فائقہ ریاض نے کہا کہ کامن ویلتھ گیمز کا سب کو ایک عرصے سے علم ہے کہ ہونے ہیں کھلاڑیوں کو بھی علم ہے کہ کس کس نے پاکستان کی نمائندگی کرنا ہے اب جبکہ کامن ویلتھ گیمز میں کچھ دن رہ گئے ہیں لیکن ہمارا کیمپ تک نہیں لگا اور ہم اپنی مدد آپ کے تحت ٹریننگ کر رہے ہیں ہمیں کسی نے کیمپ نہیں دیا۔

فائقہ ریاض نے کہا کہ اس گرم موسم میں ہم روزانہ گھر سے دور ٹریننگ کے لیے آتے ہیں جس سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، ٹریننگ متاثر ہو تی ہے دوسری طرف انڈیا کی ٹیم کامن ویلتھ گیمز کے لیے کب سے یورپ میں ٹریننگ کر رہی ہے اور انہیں مقابلے بھی مل رہے ہیں ہمیں نہ کیمپ ملتے ہیں نہ ہمیں مقابلوں میں شرکت کا موقع ملتا ہے ، جب یہ سب نہیں ہو گا تو ہم انٹر نیشنل معیار تک کیسے پرفارم کریں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...