سینٹرل ایشین والی بال ، پاکستان سیمی فائنل میں داخل
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)اسلام آباد میں جاری سینٹرل ایشین والی بال ایسوسی ایشن چیمپئن شپ میں پاکستان نے اپنی شاندار کارکردگی کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرکے سیمی فائنل میں جگہ پکی کرلی۔
پاکستان نے اپنے تیسرے میچ میں نیپال کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-3 سے شکست دی۔قومی ٹیم نے تینوں سیٹ 25-14، 25-18 اور 25-10 سے اپنے نام کیے اور ایونٹ میں ناقابلِ شکست سفر کو برقرار رکھا ہے ۔مسلسل تین فتوحات کے بعد پاکستان نے سیمی فائنل میں اپنی جگہ پکی کرلی۔ قومی ٹیم ایونٹ میں اپنا اگلا میچ آج ازبکستان کے خلاف کھیلے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments