عبداللّٰہ فضل انجرڈ، ویسٹ انڈیز انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر عبداللّٰہ فضل انجری کا شکار ہوگئے ، ٹریننگ سیشن کے دوران ان کی کمر کے نچلے حصے میں انجری ہوئی۔
عبداللّٰہ فضل انجری کے باعث ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ سیریز سے باہر ہوگئے ، طبی معائنے اور ایم آر آئی رپورٹ کے بعد عبداللّٰہ فضل کو ری ہیب سے گزرنے کی ہدایت کردی گئی ہے ۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ عبداللّٰہ فضل کے متبادل کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments