قومی انڈر 21ہاکی ٹیم 5میچز کی سیریز کھیلنے عمان روانہ

قومی انڈر 21ہاکی ٹیم 5میچز کی سیریز کھیلنے عمان روانہ

لاہور (سپورٹس ڈیسک)پاکستان انڈر 21 ہاکی ٹیم پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے عمان روانہ ہوگئی، جہاں وہ میزبان ملک کی سینئر نیشنل ٹیم کے خلاف میدان میں اترے گی۔

پی ایچ ایف ترجمان کے مطابق ہیڈ کوچ اولمپین ایاز محمود، کوچ اولمپین سمیر حسین اور کوچ اظفر یعقوب بھی ٹیم کے ہمراہ ہیں۔دورہ عمان کے دوران پاکستان انڈر 21 ٹیم اپنا پہلا ٹیسٹ میچ 29 جولائی، دوسرا 31 جولائی، تیسرا یکم اگست، چوتھا 2 اگست جبکہ پانچواں اور آخری ٹیسٹ میچ 4 اگست کو کھیلے گی۔پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو عمان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شرکت کا موقع فراہم کرنے کا مقصد ان کی حوصلہ افزائی اور بین الاقوامی سطح پر تجربہ دلانا ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...