ٹاروبا ٹیسٹ ،پاکستان پہلی اننگز میں 282 رنز پر آؤٹ

ٹاروبا ٹیسٹ ،پاکستان پہلی اننگز میں 282 رنز پر آؤٹ

شان کی سنچری ،ویسٹ انڈیز کو 29رنز کی برتری ، گریوز کی 5وکٹیں

ٹاروبا(سپورٹس ڈیسک)جسٹن گریوز کی شاندار فاسٹ بولنگ کی بدولت ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان کو پہلی اننگز میں 282 رنز پر آؤٹ کر کے 29 رنز کی برتری حاصل کر لی۔برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں تیسرے روز کے دوسرے سیشن کے آغاز پر جسٹن گریوز نے محمد عباس کو بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ کر کے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی پانچ وکٹیں مکمل کیں۔ٹیل اینڈر خرم شہزاد نے مزاحمت کرتے ہوئے 36 گیندوں پر 19 رنز بنائے ، لیکن کیمار روچ نے انہیں آؤٹ کرکے پاکستانی اننگز کا خاتمہ کیا۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جسٹن گریوز نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔؎

اس سے قبل پاکستان نے دن کا آغاز 199 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ سے کیا تھا۔ شان مسعود 109 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، جسٹن گریوز نے یکے بعد دیگرے 3 رنز بنانے والے عامر جمال، پھر صفر پر ڈیبیو کرنے والے علی عثمان اور اسکے بعد 12 رنز بنانے والے محمد رضوان کی وکٹیں حاصل کر کے پاکستان کی بیٹنگ لائن کو شدید نقصان پہنچایا۔ دوسری اننگز مین 68 رنز کے سکور پر ویسٹ انڈیز کی 4 وکٹیں گر گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...