جنوبی کوریا کو شکست،پاکستان کا ہاکی ٹیسٹ سیریز میں فاتحانہ آغاز

جنوبی کوریا کو  شکست،پاکستان کا ہاکی ٹیسٹ سیریز میں فاتحانہ آغاز

جنوبی کوریا کو پہلے ہاکی ٹیسٹ میچ میں ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے کر سیریز میں ایک،صفر سے برتری حاصل کرلی پاکستان کی جانب سے سفیان نے دو خوبصورت گول سکور کیے جبکہ کپتان ابوبکر نے ایک گول کر کے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان نے جنوبی کوریا کو پہلے ہاکی ٹیسٹ میچ میں ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے کر ٹیسٹ سیریز میں فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے ایک،صفر سے برتری حاصل کرلی، سفیان نے دو جبکہ کپتان ابوبکر محمود نے ایک گول سکور کیا۔پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے نسیربندہ ہاکی سٹیڈیم میں کھیلے گئے چار ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے مقابلے میں پاکستان نے جنوبی کوریا کو 1-3 سے شکست دے کر سیریز کا فاتحانہ آغاز کر دیا۔قومی ہاکی ٹیم نے میچ کے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا اور کوریا کے دفاع پر مسلسل دباؤ برقرار رکھا۔ پاکستان کی جانب سے سفیان نے دو خوبصورت گول سکور کیے ، جبکہ کپتان ابوبکر محمود نے ایک گول کر کے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔کوریا کی ٹیم میچ میں صرف ایک گول کرنے میں کامیاب رہی، جبکہ پاکستانی دفاع نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے برتری برقرار رکھی۔قومی ہاکی ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ یکم اگست کو کھیلا جائے گا۔یہ کامیابی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب چند روز قبل پاکستان ہاکی فیڈریشن نے عماد شکیل بٹ کی جگہ ابوبکر محمود کو قومی ٹیم کا نیا کپتان مقرر کر دیا۔ یہ فیصلہ فیڈریشن کے ایڈہاک صدر محی الدین احمد وانی نے پروفیشنل ڈویلپمنٹ کمیٹی کی سفارش پر ورلڈ کپ کی تیاریوں کے پیش نظر کیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...