کامن ویلتھ گیمز جیولن تھرو ،ارشد ندیم فائنل میں پہنچ گئے
کوالیفائنگ راؤنڈ میں 78.63 میٹر تھرو کیساتھ مجموعی طور پر ساتویں پوزیشن
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کے اولمپک اور کامن ویلتھ چیمپئن ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز کے مردوں کے جیولن تھرو مقابلے کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ارشد ندیم نے کوالیفائنگ راؤنڈ میں اپنی بہترین 78.63 میٹر تھرو کے ساتھ مجموعی طور پر ساتویں پوزیشن حاصل کی اور ٹاپ 12 کھلاڑیوں میں جگہ بنا کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔کوالیفائنگ مرحلے میں کوئی بھی ایتھلیٹ 84 میٹر کی خودکار کوالیفائنگ حد عبور نہ کر سکا جس کے باعث بہترین تھرو کی بنیاد پر 12 کھلاڑیوں کو فائنل کے لیے منتخب کیا گیا۔سری لنکا کے رمیش تھارانگا 82.84 میٹر کی تھرو کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے جبکہ گریناڈا کے اینڈرسن پیٹرز دوسرے اور جنوبی افریقا کے ڈاؤ سمتھ تیسرے نمبر پر رہے ۔بھارت کے نیرج چوپڑا 79.61 میٹر کی تھرو کے ساتھ پانچویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے ۔دوسری جانب پاکستان کے یاسر سلطان 74.36 میٹر کی بہترین تھرو کے باوجود 14ویں نمبر پر رہے اور فائنل میں جگہ نہ بنا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments