ایشین ایم ایم اے چیمپئن شپ،پاکستان کے دو گولڈ میڈلز

ایشین ایم ایم اے چیمپئن شپ،پاکستان کے دو گولڈ میڈلز

کوالالمپور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان نے گاما ایشین ایم ایم اے چیمپئن شپ میں دو گولڈ میڈلز جیت لیے ، نوجوان مکسڈ مارشل آرٹس فائٹرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک و قوم کا نام روشن کر دیا۔۔۔

 ملائشیا کے شہر کوالالمپور میں 16 ممالک کے 200 سے زائد ایتھلیٹس کے درمیان منعقدہ مقابلوں میں محمد جواد احمد اور محمد ثا قب نے اپنے اپنے فائنل مقابلوں میں فتوحات حاصل کرتے ہوئے گولڈ میڈلز جیت لیے ۔ محمد جواد احمد نے انڈر 16، 54 کلوگرام کیٹیگری کے فائنل میں سخت مقابلے کے بعد قازقستان کے مضبوط حریف ژاریلکاسینوف میرمان کو شکست دی۔ دوسری جانب انڈر18کے 56 کلوگرام کیٹیگری کے فائنل میں محمد ثاقب نے تھائی لینڈ کے حریف چانگپان واچارات کو مات دے کرایشین چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...