اٹھیں اور فاسٹ بولرز ڈھونڈیں، توصیف کی عاقب پر تنقید

اٹھیں اور فاسٹ بولرز ڈھونڈیں، توصیف کی عاقب پر تنقید

ایک بھی میچ جیت جائیں تو بڑی بات ہوگی جیسے بیان نہیں دینے چاہئیں،سابق کرکٹر

کراچی(سپورٹس ڈیسک)سابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی شکست پر چیف سلیکٹر عاقب جاوید پر برس پڑے ۔ ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر توصیف احمد نے کہا کہ عاقب جاوید اس طرح کے بیان دیں گے کہ ہم ایک بھی میچ جیت جائیں تو بڑی بات ہوگی یہ کہنا ٹھیک نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ آپ جس عہدے پر بیٹھے ہیں وہاں ٹیم کا مورال بلند کرنا چاہیے اس طرح کا بیان نہیں دینا چاہیے ۔توصیف احمد نے کہا کہ عاقب جاوید یہ کیوں نہیں کہتے کہ ہم سیریز میں ویسٹ انڈیز کو ہرا سکتے ہیں، ابھی آپ نے کپتان بدل دیا ہے اگر پانچ ٹیسٹ میچ ہار جاتے ہیں تو کیا بابر کو کپتانی سے ہٹائیں گے ؟انہوں نے کہا کہ آپ اٹھیں اور فاسٹ بولرز ڈھونڈ کر لائیں جس طرح لاہور قلندرز کا سارا کریڈٹ لیا کہ یہ بولر سامنے آیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...