کامن ویلتھ گیمز:پاکستانی باکسر فاطمہ زہرا نے کانسی کا تمغہ جیت لیا
لاہور،سرگودھا(سپورٹس ڈیسک ،سٹاف رپورٹر)پاکستانی باکسر فاطمہ زہرا نے کامن ویلتھ گیمز کی 60 کلوگرام کیٹیگری میں کانسی کا تمغہ جیت لیا، سیمی فائنل میں انھیں کینیڈا کی باکسر سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
گلاسگو میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کی فاطمہ زہرا کو سیمی فائنل میں کینیڈین باکسر ماریا نے شکست دیدی۔ ویمن کی 60 کلوگرام کیٹیگری کے کوارٹر فائنل میں فاطمہ نے نیوزی لینڈ کی جارڈن ولسن کو ہرایا تھا۔ پہلے راؤنڈ میں حریف باکسر کو 1-4کی برتری حاصل تھی۔ دوسرے راؤنڈ میں ریفری نے مقابلہ روک دیا اور فاطمہ زہرا ایونٹ میں کانسی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب ہوگئی۔فاطمہ زہرا کامن ویلتھ گیمز کے باکسنگ ایونٹ میں تمغہ حاصل کرنے والی پہلی پاکستان خاتون بھی بن گئیں،سرگودھاسے تعلق رکھنے والی فاطمہ زہرہ کے اہل خانہ نے سیمی فائنل میں شکست پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے لیے یہ کانسی کا تمغہ کسی گولڈ میڈل سے کم نہیں۔ فاطمہ زہرہ نے عالمی سطح پر پاکستان اور سرگودھا کا نام روشن کیا ہے ، جس پر پوری قوم کو فخر ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments