پی این فلیٹ چیمپئن شپ مصر کے سلمان خلیل نے جیت لی

پی این فلیٹ چیمپئن شپ مصر  کے سلمان خلیل نے جیت لی

لاہور(سپورٹس ڈیسک)مصر کے عالمی نمبر 56 سلمان خلیل نے پی این فلیٹ کلب سکواش اوپن 2026 جیت لی۔

پی این روشن خان جہانگیر خان سکواش کمپلیکس پر منعقدہ فائنل میں پاکستان کے ان سیڈڈ کھلاڑی اور سابق قومی چیمپئن ناصر اقبال کو فائنل میں 0ـ3 سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔42 منٹ تک جاری رہنے والے مقابلے میں عالمی نمبر 57 سلمان خلیل نے 12-14، 3-11، 11-13 سے کامیابی حاصل کی۔مہمان خصوصی کمانڈر کراچی ریئر ایڈمرل فیصل امین نے انعامات تقسیم کیے ۔اس موقع پر سابق 1 جنرل ریٹائرڈ معین الدین حیدر، پاکستان اسکواش فیڈریشن کے سیکرٹری عامر نواز اور سابق عالمی امیر ر سکواش چیمپئن مقصود احمد سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...